ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ٹریفک خلاف ورزی پر سخت جرمانے سے آئے گی شفافیت، میرا بھی کئی بارکٹا تھاچا لان: نتن گڈکری

ٹریفک خلاف ورزی پر سخت جرمانے سے آئے گی شفافیت، میرا بھی کئی بارکٹا تھاچا لان: نتن گڈکری

Mon, 09 Sep 2019 19:15:36    S.O. News Service

ممبئی،9ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) ملک میں نظر ثانی موٹر گاڑی قانون کی کچھ دفعات کے لاگو ہونے کے بعد سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر لگنے والے جرمانے کی رقم میں بھاری اضافہ پر ہو رہی تنقید پر مرکزی سڑک وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری نے صفائی دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک خلاف ورزیوں کے لئے بھاری جرمانے سے شفافیت آئے گی، بدعنوانی نہیں۔انہوں نے کہا کہ تیز رفتار سے گاڑی چلانے کی وجہ سے ان کا، سی ایم دیویندر فڑنویس اور مرکزی وزیر وی کے سنگھ کا بھی چالان کٹ چکا ہے۔ممبئی میں منعقد ایک پروگرام میں نتن گڈکری نے کہاکہ باندرہ-ورلی سی لنک پر تیز رفتار سے گاڑی چلانے کے لئے میں بھی جرمانہ بھر چکا ہوں۔فڑنویس، جنرل وی کے سنگھ کو تیز رفتار سے گاڑی چلانے کے لئے چالان ملا ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ٹریفک خلاف ورزیوں کے لئے بھاری جرمانے سے شفافیت آئے گی، بدعنوانی نہیں۔گڈکری نے کہاکہ نظر ثانی موٹر گاڑی قانون نافذ کیا جانا ہماری حکومت کی بڑی کامیابی ہے،بھاری جرمانے سے شفافیت آئے گی اور نہ کہ بدعنوانی،ملک میں تیزی سے ہورہے سڑک حادثات کے لئے سڑک انجینئرنگ اور آٹو انجینئرنگ بھی ذمہ دار ہے۔بتا دیں کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر لگنے والے جرمانے کی رقم میں بھاری اضافہ سے لوگوں میں بھی خاصی بیچنی ہے،لوگ سمجھ نہیں پا رہے کہ قوانین کی خلاف ورزی ہونے پر تو ان کاچالان کٹے گا ہی، لیکن چالان سے بچنے کے لئے کون کون سے دستاویزات ساتھ لے کر چلیں،کون سے کاغذات گھر میں رکھ سکتے ہیں؟۔


Share: